Saturday 18 April 2015

Pr.Jam Shahzaib

Pr.Shahzaib 00923000426946 اکسیری سادہ مقوی نسخے رات کے کھا نے کے بعد کھجو ر یا چھو ہا رے ( پانچ چھے ) خوب چبا کر کھائیں اور اوپر سے دودھ پی لیں ۔ ٭کالے چنے آدھی مٹھی ، گرم دودھ میں بھگو کر صبح خو ب چبا کر کھائیں اور دودھ بھی پی لیں اس میں تھوڑے گڑ کا اضا فہ بھی کر سکتے ہیں ۔ ٭سفید تِل ہلکے بھون کر رکھ لیں ۔ دو چائے کے چمچے اس تِل کے برا بر شکر ملا کر کھانے سے شبا ب کی فصل پر بہار آتی ہے ۔ اسی میںبا دام شیریں کا اضا فہ بھی کر سکتے ہیں ۔ ٭ مو صلی سفید کا سفو ف اور شکر چھ چھ گرا م کھا کر دودھ پی لیں ۔ اسی طر ح ثعلب مصری اور ستا ور کا سفوف بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔ ٭سینبھل کی جڑکا سفوف 6 گرام دودھ یا پانی کے ساتھ استعمال کریں ۔ ٭کچھ عرصے تک روزانہ مو لی کے بیج 6 گرام کھا نے سے بھی طاقت میں اضا فہ ہو تا ہے ۔ نسخہ الشفاء:لعوق قوت باہ ہلیلہ سیاہ50گرام،ہلیلہ کابلی50گرام،پوست بلیلہ50گرام،آملہ مقشریعنی صاف کیاہوا50گرام 20 فلفل سیاہ گرام،دارفلفل50گرام،زنجبیل20گرام،بسباسہ20گرام،بوزیدان20گرام،شیطرج ہندی20گرام،شقاقل20گرام،تودرین20گرام،لسان العصافیئر20گرام،کنجند مقشر20گرام خشخاش20گرام،موصلی سفید50گرام،،تمام چیزوں کا سفوف بناکر روغن بادام200گرام لےکراسمیں سفوف کو چرب کریں بعد میں اس وزن کے مطابق تین گنا شہدمیں مکس کر لیں لعوق قوت باہ تیار ہے مقدار خوراک ایک بڑا کھانے والاچمچ صبح نہارمنہ نیم گرم دودھ کیساتھ دن میں ایک بار 25یوم استعمال کریں فوائد،قوت باہ کیلیے بہترین ہےاعصابی کمزوری کو دور کرتی ہے امساک میں بھی خوب اثر رکھتی ہے جریان- احتلام – کمردرد- کا علاج گو کھرو 30 گرا م کو تین بار دودھ میں بھگو کر خشک کرلیں اور سفوف بنا کر رکھ لیں ۔ سفید خشخاش 10 گرا م ، مغز با دام شیریں 6 گرام ، عرق گلا ب نصف پیا لی ، ثعلب مصری 6 گرا م ، بہمن سفید 6 گرام ، تخم شلجم، پان کی جڑ ، شقاقل مصری ایک ایک گرا م پیس لیں ۔ گوکھرو کا سفو ف 5 گرام تمام دواﺅ ں کے ساتھ دودھ میں شامل کر کے خوب پھینٹیں اور چینی بقدر ذائقہ ملا کر ایک دو جوش دے کرحریرہ بنا کر پیئں ۔ صبح نہار منہ- 5- دن لگاتار پیا زکا رس اور شہد ایک کلو اصلی شہد اور ایک کلو سرخ پیا ز کا رس ملا کر ہلکی آنچ پر پکا ئیں ۔ جب ایک کلو شہد رہ جائے تو اتار کر سرد کر کے بوتل میں رکھ لیں ۔ روزانہ ایک چمچ یہ شہد چاٹ کر اوپر سے دودھ پی لیں ۔ لہسن کے حلوے اور اس شہد سے کو لسٹرول کی سطح بھی کم ہو جا ئے گی ۔ مقوی باہ: پیا ز کا حلوہ سر خ چھلکے والی پیا ز ایک کلو ، دودھ دو کلو ، گھی اصلی ایک کلو ، چینی یا دیسی شکر ایک کلو ، خشخا ش250 گرام ، دار چینی 50 گرام ، مغزِ با دام شیریں 50 گرام ، پستہ 50 گرام ، مغزِ چلغو زہ 50 گرام ، اخروٹ کی گری 50 گرام ، سفید تل ہلکی آنچ پر بھنے ہوئے 50 گرام ، پیا ز کو چھیل کر باریک کا ٹ کر اسٹین لیس اسٹیل یا قلعی دار بر تن میں دودھ ، شکر اور دار چینی کے ٹکڑوں کے ساتھ ہلکی آنچ پر پکا ئیں ۔ دودھ خشک ہونے پر دار چینی کے ٹکڑے نکا ل کر پھینک دیں اور اب اس میں گھی ڈال کر بھونیں ۔ جب حلوا سا بن جائے تو خشخاش باریک پیس کر اور دیگرمیوہ باریک کتر کر شامل کر کے ٹھنڈا ہونے پر مرتبان میں احتیا ط سے رکھ لیں ۔ صبح و شا م 20-20 گرام یہ حلوا استعمال کریں ۔ جریان اور اس کا علا ج آج کل جدھر دیکھو اسی مر ض کا رونا ہے ۔ نوجوان نسل میں سے تو شاید ایک آدھ خوش نصیب ہو گا جو اس کے دام میں نہ پھنسا ہو ۔ اس کے مریض کو دیکھو تو چہرہ بے رونق ، رخسار دبے ہوئے پژمر دہ اور سر خی نام کی چیز نہیں ہو تی آنکھو ں میں نو ر نہیں اور دل میں فر حت و سرور نہیں ۔ نہ ہا تھ میں قوت اور نہ دل میں ہمت ۔ پریشان نہ ہو ں ۔ نسخہ نمبر 1 : مو صلی سیا ہ ، مو صلی سفید اور کلونجی ہم وزن لے کر سفوف بنا کر برا بر شکر ملا کر چند رو ز تک ایک تولہ ہمراہ دودھ بوقت صبح کھائیں نہا یت بہتر ہے ۔ نسخہ نمبر 2 : سات عدد چھوارے لے کر اس کو دودھ بر گد میں ایک یا دو یا تین دفعہ تر اور خشک کر کے گٹھلی نکا ل کر اس میں بھو سی اسبغو ل بھر کر کے آدھ سیر دودھ گائے میں ایک چھوا رہ ڈال کر جو ش دیں ۔ جب دودھ نصف رہ جائے تو پہلے چھوارہ کھائیں اور اوپر سے دودھ پئیں مجر ب ہے نہایت ہی مجرب گھریلو نسخہ بلڈ پریشرکا علاج خالص شہر لے کر صبح نہار منہ پانی ابال لیں اس سے آدھا گلاس لے کے نیم گرم کرلیں۔ دو چمچ شہر ملا کر آدھا لیموں درمیانی سائز کا نچوڑ لیں اور نوش فرما لیں، کھانا دو گھنٹے بعد ہی کھائیں۔ رات کو سوتے وقت ایک گلاس دودھ نیم گرم حسب ذائقہ شہر “دو چمچ” ملا کرکے پی لیں تقریبا دو ہفتہ استعمال کرلیں، انشاء اللہ شفا ہوگی۔ دعاؤں میں یاد رکھیں۔ نسخہ : یورک ایسڈ اور دردو ں سے نجا ت سونف ،ملٹھی اور سورنجاں شریں کو ہموزن یورک ایسڈ معد ے کے لیے قبض کے لیے صبح ، شام ایک ایک چمچہ چھوٹا دودھ نیم گرم کے ہمراہ ۔گھٹنو ں کے درد،کمر اور جوڑوں کے درد خاص طور پر معدے اور یورک ایسڈ کے مریضوں کے لیے یکساں مفید ۔ایسے بہت سے مریض جنہوں نے بے شما ر ادویا ت کھائیں لیکن اندر کی تپش ختم نہیں ہوئی۔ سیاہ چہرہ جلا ہواجسم 15-20 دن میں بالکل تندرست ہو گیا۔ تقریباً دو سال سے کئی لوگوں کو دیا بہت نفع مند ثابت ہوا۔ نسخہ:سفوف جریان علامات: جریان منی میں منی کے قطرے پیشاب میں شامل ہوکر خارج ہوتے ہیں ان کا اخراج کبھی پیشاب کے شروع میں کبھی درمیان میں کبھی آخر میں اور بعض اوقات مسلسل پیشاب کے ساتھ ہوتا ہے۔ نسخہ: کلونجی 10 گرام‘ سفید موصلی 25 گرام‘ ثعلب مصری 25 گرام‘ خشک سنگھاڑا 25 گرام۔ طریقہ استعمال: ان سب کو لے کر اچھی طرح پیس لیں اور سفوف تین گرام رات کو دودھ کے ساتھ بیس دن استعمال کریں۔مذکورہ بالا نسخہ آزمودہ اور انتہائی مجرب ہے کئی مریضوں کو استعمال کرایا کامیاب پایا بد ھضمی اور گیس کیلیے نسخہ ھوالشافی: خالص ہینگ لے کر قدرے خالص دیسی گھی میں بھون لیں۔ سونٹھ تین تولہ‘ لاہوری نمک دوتولہ‘ کالا نمک دو تولہ‘ لونگ ایک تولہ‘ خولنجان ایک تولہ‘ کالی مرچ ایک تولہ‘ فلفل دراز ایک تولہ‘ چھوٹی الائچی ایک تولہ‘ کباب چینی ایک تولہ‘ مصطگی ایک تولہ‘فلفل مویہ (پپلامول) ایک تولہ‘ دیسی اجوائن ایک تولہ‘ کابلی ہڑ کا چھلکا ایک تولہ‘ بیڑہ کا چھلکا ایک تولہ‘ آملہ کا چھلکا ایک تولہ‘ کلونجی ایک تولہ کے ساتھ ملا کر کوٹ چھان کر باریک سفوف بنالیں اب اس سفوف میں لعاب گھیکوار‘ ادرک کا پانی اور لیموں کا پانی اس قدر ڈالیں کہ چار انگلی اوپر یعنی تقریباً ڈیڑھ انچ رہے۔ Posted by meriapniwebat 6:50 AM No comments: hakimi bbbbb www.alshifaherbal.com الشفا نیچرل ہربل فارما لاہور پاکستان رجسٹرڈ کسٹمر سروس نمبر +92-313-99-77-999 لینڈ لائن نمبر +92-42-7005605 موبائل نمبر +92-313-9900019,+92-333-4358455 ای میل al_shifa.herbal@yahoo.com علاج الشفاء :: سفوف بواسیر چھلکا ریٹھہ 5 تولہ، کتھ سفید 5 تولہ، سفوف بنالیں۔ ایک چھوٹا کیپسول شام کو ہمراہ ملائی دیں۔ پندرہ دن استعمال کریں۔انشاءاللھ فائدہ ہو گا نسخہ برائے::سفوف برائے بلڈپریشر،کیلیے تھوم ایک پاﺅ لے کر چھیل کر کوٹ لیں۔ بعد میں پانی نکالے بغیر خشک کر کے سفوف بنالیں۔خوراک: 1 بڑا کیپسول صبح کو ہمراہ پانی لیں۔ یقین کے ساتھ استعمال کریں فائدہ ہو گا دما غی خشکی کو ختم کرنے کیلیے بے حد چھینکیوں کا انا اور زکام بھی بے حد رہتا ہو۔ دما غی کمزور ی بھی ہو ۔ اسے استعمال کریں ذہن اور حافظہ کے لیے مفید ہے ۔ دماغی کام کرنے والو ں کے لیے بے حد مفید ہے ۔ دما غی کمزوری سے لا حق ہونے والے سردرد میں مفید ہے ۔ بینائی کو قائم رکھتا ہے۔ کمزور نظر کو قوی کرتا ہے ۔ نظر گر تی جا رہی ہو تو اس کے متواتر استعمال سے ٹھہر جا تی ہے ۔ دما غی خشکی کو دور کر تاہے اور بے خوا بی میں مفید ہے ۔ بدن کی خشکی کو کم کر تاہے ۔ لا غری کے لیے مفید ہے ۔ نسخہ الشفاء ::: بہت عمدہ قسم کے میٹھے بادام بیس تولہ ، مغز کدو تین تولہ ، مغز خیا رین تین تولہ، مغز خر بو زہ تین تولہ ، مغز تر بو ز تین تولہ ، پو ست آملہ خشک دو تولہ ، پو ست بہیڑہ دو تولہ ۔ کالی ہڑ ڑدو تولہ ، سونف دس تولہ ، سوکھا دھنیا دس تولہ ، خشخاش سفید ساڑھے سات تولہ ، چینی آدھ سیر ۔ ان تمام چیزو ںکو صاف کر کے کو ٹ چھا ن لیں یا گرائینڈ میں پیس لیں ۔ دوائیں تا زہ، عمدہ، بلا سوراخ ہونی چاہیے ، کیڑا لگی نہ ہو ں۔ نہ زیا دہ پرانی ہو ، جب سا را سفوف تیا ر ہو جائے تو بہت عمدہ قسم کا بنا ہوا کشتہ مر جان ایک تولہ بھی ملا دیں ۔ یہ کشتہ کسی اچھے ماہر طبیب کا بنایا ہوا خرید لیں ۔ بس دوا تیا ر ہے ۔ چائے کی ایک یا دو چمچ صبح نہا ر منہ جو ش دئیے ہوئے نیم گرم دودھ سے کھا ئیں ۔ لیکن اگر زکام رہتا ہو تو دو د ھ کے بجائے ہلکے نیم گرم پانی سے پھا نک لیا کریں ۔ ان شا ءاللہ فائدہ ہو گا ۔ فائدہ ہو نے پر مجھے اپنی دعاﺅں میں یا د رکھیں ، الشفاء علاج: دل کے مریضو ں کے لیے نسخہ الشفاء :: مر وارید 2 ماشہ ، طبا شیر نقرہ 6 ماشہ ، چھوٹی الا ئچی 6 عدد ، گل گاﺅ زبان 6 ما شہ ، (صاف شدہ )ور ق چا ندی ایک دفتری بڑا سا ئز ۔ گل گاﺅ زبان ایک تولہ ، ڈنڈیاں وغیرہ نکال کر 6 ما شہ رہ جا تا ہے ۔ سب ادویا ت کو پیس کر بڑے سائز کے کیپسول بھر لیں ایک کیپسول رات سوتے وقت پانی کے ساتھ کھا ئیں ۔ دل کی تمام کمزوریوں کیلیے بہترین ہے ان شاءاللہ فا ئدہ ہو گا بچوں کا حافظہ تیز ہوتا ہے ایک سبز الائچی اور ایک چٹکی پسی ہوئی دار چینی چبا کر ایک گلاس دودھ پلانے سے بچوں کا حافظہ تیز ہوتا ہے۔ معجون۔فربہ،و،قوت اعصاب نسخہ:مغزاخروٹ،مغزچلغوزہ،مغزحب القلقل،مغزحب القطن،مغزپستہ،مغزبادام شریں،مغزفندق،مغزحب الخضرا،مغزحب الزم خشخاش سفید،ثعلب مصری،ریگ ماھی،درونج عقربی،ستاور،تال مکھانہ،موصلی سفید،موصلی سنبل،ہر ایک چیز دس دس گرام عودغرقی،بہمن سرخ،بہمن سفید،تودریین،اسگندھ،تالیس پتر،تخم اوٹنگن،سمندر سوکھ،تخم پیاز،تخم گذر،مغزتخم کونچ،ہرایک چیز6گرام سورنجاںشیریں،خرفہ،بوزیدان،خولنجاں،دارچینی،جائفل،جاوتری،قرنفل،دارفلفل،زنجبیل،مایہ شتراعرابی،زعفران خالص ورق سونا خالص،ورق چاندی خالص،ہرایک چیز3گرام،کستوری خالص2گرام،عنبرخالص2گرام،ان تمام چیزوں کو اچھی طرح صاف کرکے باریک سفوف کر لیں،سفوف کرنے کے بعد تین گنا خالص شہد ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں معجون بن جائے گی،یاد رہے کہ کستوری،ورق سونا،ورق چاندی،یہ چیزیں عرق گلاب میں کھرل کرکے ملانی ہیں طریقہ استعمال،اور،فوائد 2گرام معجون صبح نہارمنہ آدھا کلونیم گرم گائےکے دودھ کیساتھ ایک ماہ تک استعمال کریں بدن کوفربہ بناتی ہےاعصاب کو مضبوط کرتی ہے درد کمرکو دورکرکے مضبوظ بناتی ہے منی بڑھاتی اورمنی کو گاڑھاکرتی ہےاور اولاد کے جراثیم پیدا کرتی ہے اخروٹ:سے علاج درد اعصاب : سردی کے باعث اعصاب میں درد ہوتو روغن اخروٹ کی مالش سے درد دور ہوجاتا ہے اور اعصاب نرم ہو جاتے ہیں فالج، لقوہ،تشنج روغن اخروٹ کی مالش اوراسے ناک میں سڑکنے سے فالج، لقوہ،تشنج نجات ملتی ہے برودت،معدہ مغزاخروٹ شہد کے ہمراہ کھانے سے رطوبات معدہ کو جذب کرکے معدہ کی سردی کو دور کرتا ہے وجع الورک مغزاخروٹ دس گرام ہم وزن مصری کے ہمراہ سات روز تک کھانا وجع الورک میں سود مند ہے تقویت معدہ مغزاخروٹ کو انجیر کے ہمراہ کھانے سے بھوک بڑھتی اور معدہ کو تقویت پہنچتی ہے بواسیر کے مسے روغن اخروٹ بواسیر کے مسوں پر لگانے سے سوج کم ہو جاتی ہے اکسیر امساک مغز تخم سرس کا تیل کولہو سے نکلوا لیں۔ ہاتھ اور پاوں کے تلووں پر ملیں اس سے خوب امساک ہوتا ہے استعمال کریں فائدہ ہی فائدہ ہے۔آپ کا دل اچھل اچھل کر اس بات کی خود ہی گواہی دے رہا ہوگا یاد کرتے پھرتے رہو گے۔ ذرا استعمال تو کرکے دیکھیں پھر تو اسی تیل سرس کو آنکھوں کا تارا بنائے رکھیں گے علاج : درد کمر عرق النساء ریوند خطائی دو تولہ‘ گندھک آملہ سار آٹھ تولہ‘ خردل (رائی) آٹھ تولہ‘ سوڈا بائی کارب آٹھ تولہ‘ اسگندھ ناگوری آٹھ تولہ‘ اجوائن چار تولہ‘ فلفل درازدو تولہ سفوف بنالیں۔ ایک ماشہ صبح وشام پانی سے دیں, وجع المفاصل کو دور کرنے میں بے حد مفید چیز ہے۔ پرانی سے پرانی تکلیف رفع ہوجاتی ہے۔ علاوہ ازیں درد کمر عرق النساءمیں بھی اکسیر صفت مانی جاتی ہے یورک ایسڈ کے اخراج گنٹھیا سمیت ہرقسم کی دردوں سے نجات یورک ایسڈ کے اخراج اور گنٹھیا سمیت ہرقسم کی دردوں سے نجات کےلیے یہ نسخہ انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔آپ کےلیے درج ذیل ہے نسخہ: ہوالشافی سونٹھ۔۔50گرام سورنجان شیریں۔۔50گرام اسگند ناگوری۔۔50گرام تمام چیزوں کو کوٹ چھان کریا گرائنڈرسے باریک پاوڈر بنا لیں اور صبح و شام کھانے کے بعد آدھا چمچ چائے والا نیم گرم دودھ سے استعمال کریں،انشاء اللہ جلد شفا یابی ہو گی۔ بڑاگوشت کا استعمال نہ کریں پالک، سبز پتوں والی ترکاریاں،چاول،گوبھی،بینگن ، چنے اور دالیں استعمال نہ کریں کم از کم پندرہ دن استعمال کریں علاج : عصبی دردوں کا عصبی درد سے مراد وہ درد ہے جس کا ظاہری سبب معلوم نہ ہو۔ مقامی سوزش اور ورم نہ ہو‘ عصب مائوف اور اس کی شاخوں کے محاذی درد کی شکایت ہو اس میں عصبی قوت کے زائل ہوجانے کی وجہ سے عصبی کمزوری پیدا ہوجاتی ہے۔ عصبی افعال میں فتور سے قوائے حیات میں ضعف پیدا ہوجاتا ہے۔ نسخہ:۔ ھوالشافی۔ کیماس 6 ماشہ‘ لملک 6 ماشہ‘ زنجبیل‘ ہلیلہ‘(عود صلیب) ایک ایک تولہ اور مرجان 2 تولہ تمام اشیاءکو پیس کر پانی کی مدد سے دانہ ماش کے برابر گولیاں بنالیں اور سایہ میں خشک کرلیں۔ طریقہ استعمال: ایک گولی صبح ایک گولی رات ہمراہ نیم گرم دودھ کیساتھ کھائیں (مکمل آرام آنے تک) نسخہ بہت مجرب اور جامع ہیں بے شمار لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے شفاءدی ہے نسخہ:بفضلہ تعالیٰ صحت قابل رشک رہتی ہے پیٹ کے تمام امراض، ہر قسم کانزلہ، قبض، بدن کا ٹوٹتے رہنا، قبل از وقت بالوں کا سفید ہونا، دل کی گھبراہٹ اور دل کے تمام امراض کیلئے بڑھاپے میں بھی تندرست جوان کی طرح سرخ و سفید چہرہ رہتا ہے۔ چہرہ و بدن پر جھری نہیں آتی۔ یہ نسخہ باقاعدگی سے استعمال کرتے رہنا چاہیےاور بفضلہ تعالیٰ صحت قابل رشک رہتی ہے، وہ نسخہ یہ ہے، سنا کی پتیوں کا سفوف، گلاب کے پھول کی پتیوں کا سفوف، شہد خالص ہم وزن، تمام ادویات کو خوب کھرل کرکے جنگلی بیر کے برابر گولیاں بنا لیں اور اللہ کا نام لے کر صبح و شام ایک ایک گولی تازہ پانی سے لیں اور ہر ماہ بائیس دن استعمال کرنے کے بعد 8روز ناغہ کریں، پیٹ کی تمام بیماریوں کیلئے اکسیر ہے۔ ہر قسم کا نزلہ، بھوک نہ لگنا، قبض، بالوں کا قبل از وقت سفید ہونا، بدن کا ٹوٹتے رہنا، دل کی گھبراہٹ اور دل کے تمام امراض کیلئے مفید ہے۔ (مایوسی، ٹینشن، بلڈپریشر Low اورHighدونوں کیلئے فائدہ رساں، غصہ کی زیادتی کو کم کرنے کیلئے اور برے خوابات سے محفوظ رہنے کیلئے، جریان و احتلام، لیکوریا میں بھی اکسیر ہے پانچ منٹ میں شدید سردرد سے یقینی نجات دو عدد بڑی الائچیوں کے دانے نکال کر منہ میں رکھیں ساتھ ہی ایک چمچ چینی ڈالیں اور انہیں اس طرح چوسیں جس طرح چیونگم چباتے ہیں اور چوس چوس کر رس پیتے رہیں پانچ منٹ میں شدید سردرد سے یقینی نجات مل جائے گی چند دن کے استعمال سے مکمل طور پر سر کا درد ختم ہو جائےگا میں نے یہ نسخہ کئی مریضوں کو بتایا جن کے سر میں اکثر درد رہتا تھا اس ٹوٹکے کی وجہ سے آرام مل گیا تین دن کے اندربلڈپریشر نارمل ہوجائیگا عناب کے فوائد عناب ایک پائو لیں رات کو کسی مٹی یا چینی کے برتن میں پانی ڈال کر اس میں صرف سات دانے عناب بھگو کر رکھیں۔ صبح نہار منہ وضو کرکے تین تین بار اول و آخر درود شریف درمیان میں گیارہ مرتبہ سورۀ کوثر پڑھ کر اس عناب کے پانی جس کو پہلے مل کر چھان لیا ہو پر دم کرکے پی لیں انشاءاللہ تعالیٰ چند روز کے استعمال سے ہی بلڈپریشر نارمل ہوجائے گا پیاز کا کرشمہ علاج، و،نسخہ: دل کے بندوالوکھولنے کا اگر آپ کے دل کے وال کولیسٹرول کی زیادتی کی وجہ سے بند ہیں صرف پندرہ دن کے اندر یہ مسئلہ حل ہوجائے ۔ انشاءاللہ آپریشن کی نوبت نہیں آئے گی۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے پیاز کی شکل میں ہمیں ایک ایسی نعمت عنایت فرمائی ہے جو دیگر فوائد کے ساتھ ساتھ چربی کو بھی جلد خارج کردیتی ہے۔ آپ نے سفید پیاز دیکھی ہے؟ سفید رنگ کی پیاز یہی پیاز آپ کے مرض کا شافی علاج ہے طریقہ استعمال ایک عدد بڑا پیاز لے لیں جس کا وزن 100 گرام سے 150 تک ہو‘ اس کو کوٹ کر اس کا پانی نکال لیں‘ اس پانی کو صبح نہار منہ پی لیں اللہ کے حکم سے پندرہ دن کے اندر اندر وال بالکل صاف ہوجائیں گے۔ میں نے بے شمارمریضوں کو یہ نسخہ استعمال کروایا اور پندرہ دن کے بعد دوبارہ چیک اپ کروایا تو دل کے وال بالکل صاف ہوگئے (نوٹ: پیاز کا رس پینے کے تقریباً ایک گھنٹہ کچھ کھانا پینا منع ہے) اس کے ساتھ ساتھ نماز کی پابندی کی جائے اور اگر سفید پیاز نہ ملے تو سرخ پیاز بھی استعمال کروائی جاسکتی ہے۔ درد سر کا مجرب نسخہ کوئی ایک بھی مریض نہیں اس جس نے یہ معجون استعمال کی ہو اور اس کا سردرد ختم نہ ہوا ہو کیا بوڑھے کیا‘ جوان مرد ہو یا خواتین جس نے بھی استعمال کی‘ اس کو شفاءملی۔ دعائوں کی درخواست کے ساتھ نسخہ حاضر خدمت ہے۔ نسخہ گل سرخ بادر نجبویہ‘ برگ گائو زبان‘ گل بنفشہ اصل السوس ہر ایک ایک تولہ‘ انجیر زرد دس دانہ‘ مویز منقیٰ‘ عناب ہر ایک بیس دانہ سپستان سودانہ‘ سب دوائوں کو رات کے وقت تین پائو پانی میں بھگوئیں۔صبح کو جوش دیکر چھان کرقند سفید پائو سیر داخل کرکے قوام بنائیں اوور آخر قوام میں کشمش ایک پائو پیس کر شامل کردیں۔ بعدازاںبرگ سناءمکی سات تولہ‘ ہلیلہ زرد تین تولہ‘ ان تینوں دوائوں کو خوب باریک سفوف کرکے روغن بادام شیریں میں چرب کرکے قوام میں ملادیں۔ صبح کو ایک ماشہ سے تین ماشہ تک عرق بادیان بارہ تولہ یا پانی کے ساتھ استعمال کریں۔چندماہ۔ سنا مکی کا کمال جھریاں مٹ جائیں جوانی عود کر آئے، قبل از وقت پڑی جھریاں مٹ جائیں 8 سنا کی پتیاں چن لیں اس میں پھلی یا اس کی ڈنڈیاں اور تنکے نہ آنے دیں اور ان کو حسب ضرورت لے کر چار گنا پانی ڈال کر ہلکی آگ پر پکائیں کہ پانی اس میںجذب ہو جائے۔ اس وقت نکال کر گھوٹنا شروع کر دیں اور گولیوں کے قوام پر آنے کے بعد دو، دو رتی کی گولیاں بنا لیں ۔ایک ایک گولی صبح و شام کسی بھی چیز سے لیں، اس سے قبل از وقت پڑی ہوئی جھریاں مٹ جاتی ہیں اور قبل از وقت آیا ہو بڑھاپا دور ہو کر جوانی عود کر آتی ہے علاج ونسخہ:امراض عرق النسائ ست اجوائن 6 ماشہ، ست کافور 6 ماشہ، ست پودینہ6 ماشہ‘ ان تینوں کو بوتل میں ڈالیں خود حل ہوجائینگے۔زنجبیل 6 ماشہ‘ زعفران6 ماشہ‘ دارچینی6 ماشہ۔افیون 2 ماشہ۔ ان چار اجزاءکا سفوف بنائیں۔ ایک پائو شہد میں ملائیں۔ اس کے بعد تینوں اجزاءجو حل شدہ ہیں وہ بھی اسی شہد میں ملائیں یعنی سب یکجان ہوجائیں گے۔ نسخہ تیار ہے۔ صبح وشام نہار منہ مکئی یا چنے کے دانے کے برابر دودھ اگر ہوتو بہتر ہے ورنہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ کم از کم ایک ہفتہ میں یہ مرض ختم ہوجائیگا۔ علاج:امراض معدہ جلوتری‘ ایک تولہ‘ عاقر قرحا ایک تولہ‘سقمونیا ایک تولہ‘ سنامکی ایک چھٹانک‘ زنجبیل 3 تولہ‘ نوشادر 3 تولہ‘ مرچ سیاہ، الائچی خورد 3+3 تولہ۔ سب اجزا کا سفوف بنائیں۔ صبح‘ دوپہر‘ شام تیسرا حصہ چائے کا چمچ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ پرہیز: ترش‘ بادی اور ثقیل اشیاءسے پرہیز کریں نسخہ الشفاء:جنسی قوت کیلئے قوت مردی کیلئے ایک جامع النفع دوا (تریاق صفت گولیاں) ایسی ادویات جو بیک وقت جریان‘ احتلام‘ سرعت اور رقت منی سے لے کر ضعف باہ اور کامل نامردی تک کیلئے مفید ثابت ہوں‘ بہت ہی کم ہیں ان میں سے اگر کوئی دوا جریان اور احتلام کیلئے مفید ثابت ہو تو وہ ضعف باہ پیدا کردیتی ہے اور خواہش جماع کو کم کردیتی ہے اور اگر کوئی محرک باہ ہے تو وہ جریان احتلام میں اضافہ کا باعث بنتی ہے مگر بفضلہ تعالیٰ یہ دوا بیک وقت جنسی قوت کیلئے مفید ہے اگرچہ فائدہ کی رفتار ذرا دھیمی ہے مگر ہر قسم کے نقصان سے پاک‘ اگرچہ بنانے میں دیر طلب اور دقت طلب ہے۔ اس نسخہ کو آپ ایک لمبی مدت استعمال کریں فوائد دیکھ کر خوش ہونگے۔ ھوالشافی: درخت پیپل کا پختہ پھل ایک سیر‘ درخت برگد کا پھل ایک سیر‘ درخت پیپل کی ڈاڑھی ایک سیر‘ درخت برگد کی ڈاڑھی ایک سیر‘ اگر پیپل کی ڈاڑھی نہ مل سکے تو کونپل بجائے ایک سیر کے دو سیر۔ درخت پیپل کی سرخ سرخ کونپلیں ایک سیر‘ درخت برگد کی تازہ اور سرخ سرخ ایک سیر صاف پانی چشمہ یا نہر کا 8 سیر مٹی کے گھڑے میں تین چار روز بھگو رکھیں۔ چار روز کے بعد قلعی دار برتن میں ڈال کر یا نہ ملنے کی وجہ سے صاف کی ہوئی لوہے کی کڑاہی میں نرم نرم آگ پر اس حد تک پکائیں کہ آدھا پانی جل کر آدھا باقی رہ جائے۔ اس وقت اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پر ہاتھوں سے خوب اچھی طرح مل کر کپڑے میں چھان لیں اور پھر اس پانی کو بہت ہی نرم آگ پر پکائیں جب پانی شربت کی طرح گاڑھا ہوجائے تو اس وقت اتار کر کسی سلور (ایلومینیم) وغیرہ کے برتن میں ڈالیں اور پھر اس کو ایک برتن میں پانی ڈال کر اس کے منہ پر رکھیں اور پانی بھرے برتن کے نیچے آگ جلائیں تاکہ یہ دوا پانی کی بھاپ پر پکے اور پکتے پکتے افیون کی طرح گاڑھی ہوجائے اس وقت اس کو اتار لیں اور ٹھنڈا کریں اگر ٹھنڈا ہونے کے بعد گولیاں بننے کے لائق ہوجائے تو بہتر ورنہ پھر دھوپ میں چند روز رکھ کر خشک کرلیں اور پھر رتی رتی برابر گولیاں بنالیں بس دوائے مطلوب بفضلہ تعالیٰ تیار ہے۔ ترکیب استعمال: دو گولی سے تین گولی ہمراہ تازہ دودھ یا گرم کرکے سرد کیا ہوا دودھ پاو بھر صبح و شام۔ فوائد: جریان‘ احتلام‘ منی کا پتلا پن‘ جلد انزال ہوجانا‘ عضو میں پوری سختی نہ آنا‘ وقت پر دل دھڑکنا‘ نامردی سب کیلئے مفید ہے۔ مجرب علاج: نکسیر کیلئے ھوالشافی: پھٹکڑی باریک کرکے پانی میں حل کردیں روئی کا پھایہ تر کرکے ایک دو قطرے ناک میں ٹپکائیں نکسیر فوراً رک جائے گی۔ نسخہ: گردہ و مثانہ پتھری کیلئے کچری کے بیج ایک تولہ پیس لیں آدھا کلو پانی میں پکالیں جب آدھا پانی رہ جائے توپُن لیں دن میں 3 مرتبہ پی لیں انشاءاللہ پتھری نکل جائے گی۔ نیند کا نہ آنا رات سونے سے پہلے ایک چٹکی اصلی پسا ہوا دھنیا زبان کے نیچے رکھ لیں انشاءاللہ نیند آجائے گی۔ مولی اور لیموں سے یورک ایسڈ کا علا ج مولی باریک کاٹ کر اس پر ایک عدد لیموں چھڑک دیں اور کچھ نہیں ڈالنا اس کو صبح نہار منہ کھالیں ایک گھنٹے بعد ناشتہ کریں۔ مولی درمیانی ہو۔ انشاءاللہ یورک ایسڈ نارمل ہوجائے گا۔ یہ عمل 7 دن کرنا ہے۔ جوڑوں کے درد کیلئے خولنجان5 تولہ‘ سنائے مکی5 تولہ‘زنجبیل 5 تولہ‘ سورنجاں شیریں 3 تولہ‘ کھانڈ سفید6تولہ۔ ترکیب تیاری: تمام اشیاءکو صاف کرکے باریک پیس لیں اور کپڑچھان کرکے باہم ملا کر رکھ لیں۔ خوراک: ایک ماشہ روزانہ صبح دوپہر رات کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ہمراہ نیم گرم دودھ پندرہ سے بیس دن لگاتار مقوی حلوا گائے کے ایک سیر دودھ کو جو ش دیں ۔ جب ایک تہا ئی دودھ رہ جا ئے تو اس میں چار انڈو ں کی زرد یا ں ڈال کر چمچہ چلائیں ۔ دودھ گاڑھا ہو کر نصف رہ جائے تو اس میں نشا ستہ تیس گرام ، اصلی گھی تین چار چمچے میں بھون کر حلوے میں شامل کریں ۔ اب ڈیڑھ گرام دار چینی ، ثعلب مصری چھ گرام ، پسی ہو ئی شکر بقدر ذائقہ اور عرق گلا ب تین چمچے (کھانے کے ) اور ایک رتی یا چٹکی زعفران ملا کر نیم گرم کھائیں۔ جا ڑوں کے لیے یہ بہترین نا شتہ ہے ۔ اس کے بعد کسی اور نا شتے کی ضرورت نہیں ہو تی ، لیکن اسے ہضم کرنے کے لیے مضبو ط معدے اور اچھی ورزش کی ضرورت بھی ہو گی ۔ انڈے انڈے ایک بڑی مقوی غذا ہیں ۔ اس مو سم میں انہیں استعمال کر نے سے جسم توانا ہو تاہے ۔ قوتِ شباب میں اضا فے کے لیے نیم بر شت یا ادھ ابلا انڈا بہترین ہو تا ہے ۔ سوتے وقت یا نا شتے میں ایک دوانڈے خو ب پھینٹ کر گرم گرم دودھ شامل کر کے پینا ایک بہترین قوت بخش ناشتا ہو تاہے ۔ زیا دہ مقوی بنا نا ہو تو اس میں شہد ، دس با رہ بادام اور تھوڑی سی زعفران کا اضا فہ کیا جا سکتا ہے ۔ خون میں کو لسٹرول کی کثرت کی صورت میں زیا دہ انڈو ں کا استعمال منا سب نہیں ہو تا نسخہ:خاص مقوی شباب مقوی حریرے یو ں تو مغزیا ت کے تقریباً تمام حریر ے مقوی ہو تے ہیں ، لیکن یہ حریرہ خاص طور پر مقوی شباب ہے۔ میٹھے چھلے ہو ئے با دام 20 عدد، مغز اخروٹ ثابت 20 عدد، 20 چلغو زوں کا مغز اور نشا ستہ 20 گرام ، ان سب کو سِل یابلینڈ ر میں پانی کے ساتھ باریک کر لیں اور نرم آنچ پر پکائیں ۔ اسی میں تھوڑا سا مکھن اور چینی پسند کے مطابق ملا کر ثعلب مصری 2 گرام ، بہمن سفید 2 گرام اور شقاقل مصری 2 گرا م کا باریک سفوف ملا کر استعمال کریں ۔ اوپر سے دودھ بھی پی سکتے ہیں یا مغز یا ت دودھ ہی میں پیس لیں ۔ Posted by meriapniwebat 3:04 AM No comments: hakimi aaaaggg نسخہ الشفاء: خون کی کمی کیلئے خون کی بوتلیں لگانے کی ضرورت پیش نہیں آتی‘ مریض ٹھیک اور تندرست ہوجاتا ہے۔ نسخہ الشفاء: کلونجی50گرام‘ کاسنی کے تخم50گرام،اجوائن دیسی50گرام،نوشادر30گرام،کالی مرچ30گرام،سفوف بنالیں طریقہ استعمال: 2 گرام دوا گرم دودھ یا پانی سے دن میں تین مرتبہ کھانے کے آدھاگھنٹہ بعداستعمال کریں۔ پندرہ یوم تک دیگر فوائد: خون کی کمی کیلئے مفید ہے۔ پیشاب کی سخت جلن کیلئے مفید ہے۔ پیشاب بہت زیادہ آتا ہو یا رک رک کر آتا ہو۔ جگر کی کمزوری‘ بھوک کی کمی کیلئے مفید ہے۔خون کی سیاہی کو دور کرکے سرخ اور صالح خون پیدا کرتا ہے۔ ضعف جگر کی وجہ سے ہاتھ پائوں میں جلن اور تپش کیلئے آزمودہ ہے۔ ضعف جگر کی وجہ سے بخار اور لرزا کیلئے مفید ہے۔ پیروں کے تلووں میں شدید جلن ہوتی ہو سردیوں گرمیوں میں کسی دوا سے افاقہ نہ ہوتا ہو۔ سخت سردیوں میں بھی پائوں بستر کے لحاف سے باہر رکھتیں ہو ‘مذکورہ نسخہ سے۔ ہاتھ پائوں کی جلن ختم ہوجاتی ہے۔ ضعف جگر کے مریضوں کیلیے نہایت مفید ہے سفوف قوت باہ دارچنی،خولنجان،زنجبیل،ہر ایک 10گرام،چینی 100گرام سفوف بنالیں مقدار خوراک 2گرام ہرروز شام پانچ بجے آدھا کلو نیم گرم دودھ کیساتھ استعمال کریں صرف پندرہ دن تک فوائد: قوت باہ کیلیے بہترین ہے روغن طلا عضو خاص کو موٹا اور سخت کرنےکیلیے عاقرقرحا10گرام،مغزپنبہ دانہ20گرام،دونوں کوجوکوب کرکے تلوں کا تیل 70گرام لےکراس میں جلا لیں جلانے کے بعد مل مل کے کپڑے سے پن لیں اورکسی شیشی میں ڈالکر رکھیں طریقہ استعمال:رات سوتے وقت 15قطرے سے حشفہ اور سیون بچا کر عضو خاص کی مالش کریں عضو خاص کے اوپر کچھ نہیں باندھنا صبح اٹھکر نیم گرم پانی سے دھو لیں فوائد:عضو خاص کو موٹا اور سخت اورلمبا کرتا ہے حب مقوی باہ و مبہی بہمن سرخ،بہمن سفید،تخم سنبھالو،سفوف کر لیں مساوی شہد،، شہد کی مدد سے کالے چنے برابر گولیاں بنائیں طریقہ استعمال : دو گولیاں صبح و شام خالی بیٹ نیم گرم دودھ کیساتھ فوائد: منی کو گاڑھا کرتی ہیں اور جریان احتلام کیلیے مفید ہیں،،،،،،حب کا مطلب گولی ہوتاہے حب مقوی باہ قرنفل9گرام،دارچینی7گرام،عاقرقرحا4گرام،کستوری خالص ڈیڑھ گرام،عنبر خالص آدھ گرام،زعفران خالص3گرام،پان کے پانی میں کھرل کریں کم از کم 5گھنٹے کھرل کرنےکے بعد کالے چنے کے برابر گولیاں بنا لیں،شام پانچ بجے خالی پیٹ ایک گولی تین پاؤ نیم گرم دودھ کیساتھ 15دن تک استعمال کریں فوائد: مقوی باہ ہے امساک کرتی ہے پورے جسم کو تقویت بخشتی ہے قوت باہ کیلیے سفید پیاز2کلو چھیل کر،لہسن1کلو چھیل کرباریک باریک کاٹ لیں،24ذردیاں دیسی انڈے کی،چینی آدھا کلو،شہد خالص آدھا پا ؤ, دیسی گھی آدھا کلو, پیاز اور لہسن کو گھی میں ہلکا سا بریاں کریں چو لھے سے اتارنے سے دو منٹ پہلے چینی شہد اورذردیاں ڈالکر اچھی طرح مکس کرلیں مقدار خوراک 50گرام صرف صبح نہار منہ گرم دودھ کیساتھ کم ازکم پندرہ دن استعمال کریں فوائد،قوت باہ کیلیے عمدہ چیزہے جوڑوں کی دردوں اور تمام جسمانی و اعصابی کمزوریوں کیلیے بہترین ہے نسخہ امساک لاجواب نک چھکنی3گرام،کائپھل سرخ6گرام،شنگرف رومی9گرام،قرنفل4گرام ،ماجوپھل4گرام،زعفران1گرام،دارچینی6گرام، مشک خالص8گرام،ریگ ماہی8گرام،ورق نقرہ7گرام،تمام چیزوںکاسفوف بنائیں مقدار خوراک،1گرام ہمراہ دودھ گائے نیم گرم آدھا کلو فوائد،امساک کیلیے جماع سے ایک گھنٹہ پہلے خالی پیٹ دودھ گائے نیم گرم آدھا کلو کے ساتھ کھائیں جب پیاس لگے دوبارہ دودھ پیئں جتنا پیا جاسکےامساک ہوتا رہے گا جب کھٹائی کھائیں گے تو انزال ہوگا نوٹ،،،،دوا بنانے سے پہلے معالج سے مشورہ ضروری ہے,حکیم محمد عرفان نسخہ،ممسک،بےحد،مقوی،باہ سفوف دارچینی10گرام،سفوف مالکینگنی10گرام،سفوف عاقرقرحا5گرام،سفوف خولنجاں10گرام سب کو اچھی طرح مکس کرلیں مقدار خوراک 2گرام جماع سے 2گھنٹہ پہلے نیم گرم دودھ ایک گلاس کیساتھ فوائد،مقوی باہ ہے اعصاب اور پٹھوں معدہ جگر کو تقویت بخشتاہے امساک پیدا کرتا ہے طلاعضو خاص کے نقائص دور کرنے کیلیے روغن لونگ3گرام،روغن دار چینی3گرام،روغن زیتون5گرام،روغن مالکنگنی3گرام ،روغن کلونجی3گرام،روغن بادام5گرام تمام روغنیات کو اچھی طرح حل کرکے بحفاظت رکھ لیں، طریقہ استعمال،حشفہ اور سیون بچاکر 10قطرے تک کی مالش کریں رات سوتے وقت 10 سے 15 دن تک استعمال کریں،فوائد،عضو مخصوص کی نا ہمواری کو دور کرتا ہے عضو مخصوص کو بےحد طاقت پہنچاتا ہے اور اس میں تندی اور سختی پیدا کرتا ہے جلق سے پہنچے ہوے نقصان کی تلافی کرتا ہے مقوی باہ،مولد منی،مغلظ منی گائے کا دودھ پانچ کلولے کر ہلکی آنچ پر پکائیں اور برابرچلاتے رہیں جب تیسرا حصہ رہ جائےتو اس میں چینی اور دیسی گھی خالص ہر ایک ڈیڑھ کلو دیسی انڈے کی زردیاں چالیس عدد شامل کر کے خوب پھینٹیں پھر نرم آنچ پر پکائیں اورچمچے سے برابرہلاتے رہیں جب تیاری کے قریب ہوجائے تواس میں مغزفندق 30گرام،مغزبادام100گرام،مغزاخروٹ،مغزچلغوزہ،مغزپستہ،ہر ایک50،50گرام،پیس کر ملائیں بعد میں آگ سے اتار کرثعلب مصری 30گرام،شقاقل،اورزعفران خالص،5،5گرام عرق گلاب میں کھرل کرکے ملائیں بس حلواتیار ہوگیا،روزانہ صبح نہار منہ 50گرام کھائیں نہایت مقوی باہ مولد منی اور مغلظ منی ہے اور تمام جسم کو قوت پہنچاتا ہے نسخہ الشفاء:تخم ریحان‘ لاجونتی‘ مصری سو، سو گرام۔ سب اجزا کو باریک پیس لیں۔ چھ ماشہ خوراک صبح و شام ہمراہ پانی۔جریان و احتلام کیلیے بہترین نسخہ ہے15 دن تک استعمال کریں نسخہ الشفاء:اعصابی قوت اور قوت باہ عقر قرحا, جلوتری‘ سنڈھ, تینوں ایک ایک تولہ,جائفل20گرام۔ پانچ انڈوں کی زردی میں رگڑائی کریں۔ چنے کے برابر گولیاں بنالیں۔ ایک گولی شام کو دودھ کے ساتھ‘ ایک ہفتے میںناقابل برداشت قوت پیدا ہوجائے گی,الشفاء شوگر کا مکمل خاتمہ یہ نسخہ تمام شوگرکے مریض لازمی آزمائیں اللھ کے فضل سے بہت بہترین نسخہ ہے نسخہ الشفاء: اندرائن ‘ تخم سرس‘ گوند کیکر‘کلونجی ہم وزن باہم باریک پیس کر سفوف بنائیں۔ طریقہ استعمال: دو ماشہ پانی کے ساتھ استعمال کریں‘ایک خوراک سے ہی واضح فرق محسوس ہوگا۔ انشاءاللہ شوگر ختم ہوجائے گی۔ کئی مریضوں کو استعمال کرایا مفید پایا یہ دوا میں مفت مریضوں کو دیتا ہوں۔ چند ہفتے استعمال کریں۔ قوت باہ کیلیے عمدہ چیز ہے کلیجن،اسگند،موصلی سفید،ہموزن لے کر مثل میدہ کے سفوف بنائیں کل ادویہ کے ہموزن چینی ملا کر رکھ لیں3گرام آدھا کلو نیم گرم دودھ سے 15 دن تک استعمال کریں قوت باہ کیلیے عمدہ چیز ہے مقوی باہ نسخہ اسگند،مغز تخم کونچ،ثعلب مصری،ہموزن لے کر مثل میدہ کے سفوف بنائیں،بقدر3ماشہ شہد خالص 5گرام ملاکرصبح نہارمنہ آدھا کلو نیم گرم دودھ سے 10 دن تک استعمال کریں مقوی باہ نسخہ ہے مقوی باہ نسخہ اسگند،مغز تخم کونچ،ثعلب مصری،ہموزن لے کر مثل میدہ کے سفوف بنائیں،بقدر3ماشہ شہد خالص 5گرام ملاکرصبح نہارمنہ آدھا کلو نیم گرم دودھ سے 10 دن تک استعمال کریں مقوی باہ نسخہ ہے بے حد مقوی باہ نسخہ گوکھرو آدھ پاؤ لے کرسفوف تیار کریں اور اسکو 75گرام خالص گھی میں بریاں کریں پھر ایک پاؤ شہد خالص ڈالکر اچھی طرح مکس کرلیں اور شیشے کی ڈبی میں ڈالکررکھیں صبح نہارمنہ 10گرام آدھا کلو نیم گرم دودھ سے 10 دن تک استعمال کریں بے حد مقوی باہ نسخہ ہے نسخہ الشفاء : یہ نسخہ بے ضرر ممسک اور بے حد مقوی باہ ہےنمایاں فرق محسوس کریں گے۔اس نسخہ کے فوائد لاجواب اور کمالات بے شمار ہیں۔ یہ نسخہ جسے بھی دیا گیا اس نے اس کے فوائد واضح طور پر محسوس کیے اور اس کی بے حد تعریف کی۔ نسخہ الشفاء نسخہ: تخم سروالی دو تولہ‘ ملٹھی (چھلکا اتاری ہوئی) ایک تولہ پھر ان دونوں کو پیس کر سفوف بنائیںپھر دونوں کو ملائیں 3گرام کی۔ایک خوراک رات کے کھانے کے دو تین گھنٹے بعد جماع سے ایک گھنٹہ پہلے پانی سے لیں امساک کیلیے بہترین نسخہ ہے نسخہ الشفاء:: سفوف ممسک مجربات حکیم محمد عرفان اسپند 10گرام،قرنفل 5گرام دونوں چیزوں کا باریک سفوف بنا لیں اور قبل از جماع دو گھنٹہ ایک گرام سفوف ہمراہ آدھا کلو نیم گرم دودھ کیسا تھ لیں امساک میں بہترین ہے علاج :: برائے شوگر نسخہ الشفاء :: سنگجڑا 1 پاﺅ، ون ویڑی سبز1 کلو، ڈولی 1عدد، اوپلے 30 کلو۔ون ویڑی کا گودا بنا کر سنگجڑا درمیان میں رکھ کر ڈولی میں گل حکمت کر کے اوپلوں کی آگ دے کر سرد ہونے پر نکال لیں۔خوراک: 2 کیپسول صبح وشام ہمراہ پانی لیں۔ یقین کے ساتھ استعمال کریں،انشاءاللھ فائدہ ہو گا Posted by meriapniwebat 2:46 AM No comments: hakimi aaaa نسخہ الشفاء:سرعت انزال سفوف بُو پھلی بوٹی 50گرام،کوزہ مصری50گرام،دونوں کا باریک سفوف کرلیں مقدار خوراک روزانہ صبح نہا رمنہ 3گرام نیم گرم دودھ سے فوائد،سرعت انزال جریان احتلام کمی باہ کا بہترین نسخہ ہے صرف پندرہ یوم استعمال کریں نسخہ الشفاء:معجون بوڑھے کو جوان بنا دے مرچ سیاہ20گرام،دیسی انڈے کی ذردیاں20عدد،زنجبیل20گرام،عقر قرحا20گرام، کستوری خالص10گرام،ورق سونا خالص3گرام،ورق چاندی خالص6گرام، عنبر خالص2گرام،شہد خالص300گرام کستوری،ورق سونا ،ورق چاندی،عنبر،ان چیزوں کو عرق گلاب میں ایک گھنٹہ کھرل کرکے مکس کرنا ہےسب ادویہ کا سفوف بنا کرشہد خالص300گرام میں اچھی طرح مکس کر لیں معجون تیار ہے مقدار خوراک 1گرام دن میں ایک بار کسی بھی وقت تین پاؤ نیم گرم دودھ کیساتھ،صرف پندرہ یوم کافی ہے فوائد،جوانی کی غلط کاریوں اور بڑھاپے کی جسمانی کمزوریوں کو دور کرتی ہے غضب کی مقوی باہ ہے دل و دماغ اعصاب پٹھوں جنسی کمزوری کیلیے بہترین ہے ،،نوٹ،اس دوا کے استعمال کے دوران مکھن دیسی گھی دودھ کا ذیادہ سے ذیادہ استعمال کریں ایک دن میں تین کلو تک دودھ پیئں ہضم ہوجائےگا خوراک جسم کوخوب لگے گی،،نوٹ دوا بنانے سے پہلے کسی حکیم سے مشورہ لازمی کریں یا مجھ سے al_shifa.herbal@ yahoo.com نسخہ الشفاء:معجون ممسک خولنجاں10گرام،مغزبادام10گرام،مغزچلغوزہ10گرام،عقرقرحا10گرام،اسگندھ10گرام،جائفل10گرام ثعلب مصری10گرام،شقاقل10گرام،بہمن سفید10گرام،بہمن سرخ10گرام،تودری سرخ10گرام تودری ذرد10گرام،زنجبیل10گرام،زعفران4گرام،جلوتری10گرام،تخم گذر6گرام،تخم اوٹنگن6گرام تخم کونچ6گرام،فلفل دراز10گرام،مصطگی10گرام،تخم ہالیوں10گرام،کنجد20گرام، سمندرسوکھ6گرام کستوری خالص4گرام،ورق سوناخالص1گرام،سب کا باریک سفوف کرلیں، شہد خالص400گرام میں اچھی طرح مکس کرلیں معجون تیار ہے مقدار خوراک،2گرام شام پانچ بجے خالی پیٹ تین پاؤ نیم گرم دودھ کیساتھ فوائد،،مقوی باہ ہےاعلی درجہ ممسک ہےاور اعلی درجہ مقوی قلب ہے مقوی اعضائے رئیسہ ہے ضعف اعصاب عام جسمانی کمزوری کو دورکرکے قوت باہ بے حدپیدا کرتی ہے مایوس افراد کیلیے لاجواب اثر رکھتی ہے نسخہ الشفاء:سفوف سرعت انزال پھلی ببول10گرام،چھال ببول10گرام،موصلی سفید10گرام،موصلی سیاہ10گرام,بیخ سنبل10گرام اندرجوشیریں10گرام،بہمن سرخ10گرام،گوند کیکر10گرام،گوند ڈھاک10گرام بہمن سفید10گرام،چینی100گرام،سب کا سفوف بنا لیں مقدار خوراک،3گرام صبح و شام نہار منہ نیم گرم دودھ کیساتھ صرف پندرہ یوم استعمال کریں فوائد،،حد درجہ کی مغلظ و مولد منی ہے جریان احتلام سرعت رقت منی کو دور کر کے اعضاء ریئسہ کےضعف کودور کرتا ہےاور قوت باہ کو بڑھاتا ہے اکسیر جریان موصلی سیاہ40گرام،موصلی سفید40گرام،ثعلب مصری40گرام،شقاقل مصری40گرام،تالمکھانہ40 گرام،اوٹنگن40گرام،دارچینی40گرام،مصطگی رومی40گرام،کشتہ خبث الحدید10گرام ہمدرد یاں قرشی کا بنا ہوا لیں یاں کسی اچھے حکیم کا بنا ہوا لیں ،سب دواؤں کا سفوف بنا لیں مقدار خوراک صبح و شام 2گرام نیم گرم دودھ کیساتھ پندرہ یوم تک کافی ہے فوائد،جریان احتلام کیلیے مفید ہے اورمقوی معدہ ہے سفوف اکسیر باہ مغزپنبہ دانہ،200گرام،ثعلب10گرام،دارچینی10گرام،گوکھرو10گرام،سمندرسوکھ10گرام تخم کونچ20گرام،تال مکھانہ20گرام،یجبند20گرام،،طباشیر10گرام،لونگ10گرام موصلی20گرام،ستاور20گرام،موچرس20گرام،،کمرکس20گرام سلاجیت20گرام،چینی300گرام سب دواؤں کا سفوف بنا دیں،مقدار خوراک 2گرام صبح نہار منہ آدھا کلو نیم گرم دودھ کیساتھ کھائیں،،،فوائد جرجان کمزوری مثانہ کمزوری گردہ کودورکرتا ہےاور مقوی باہ ہے,,,,, پندرہ یوم تک کافی ہے حبوب مغلظ،و،ممسک مغزتخم کھرنی10گرام،مغزتخم سرس10گرام،مغزتخم کیکر10گرام،مغزتخم حرمل6گرام،دانہ الائچی خورد6گرام،سب باریک سفوف کرلیں بوہڑ کے 100گرام دودھ میں کھرل کرکے گولیاں کالے چنے کے برابر بنا لیں،،دو گولیاں صبح و شام نیم گرم دودھ کیساتھ خالی پیٹ استعمال کریں پندرہ یوم تک فوائد:ہر قسم کے جریان منی کا پتلاپن دور کرتی ہیں اور بے حد مقوی و مہبی اور ممسک ہیں مغلظ،منی،مقوی باہ ستاور10گرام،گوکھرو10گرام،بیجبند10گرام،تا لمکھا نہ10گرام،تخم کونچ10گرام،تخم اوٹنگن20گرام،چینی100گرام،سب کا سفوف بنا لیں،مقدار خوراک2گرام سفوف رات کو کھانے کے 2 گھنٹہ بعد نیم گرم دودھ کیساتھ فوائد:یہ سفوف مادہ منویہ کو پیدا کرتا ہے اور گاڑھا کرتا ہےجریان کو روکتا ہے اور مقوی باہ ہے

1 comment:

  1. Best titanium flat iron barberber | The best titanium flat iron barber on
    1. The titanium teeth k9 Best Tiambo - The best titanium flat titanium block iron barber on the internet. This simple & benjamin moore titanium easy place to use titanium bong place a knife into stainless steel titanium camping cookware barbers.

    ReplyDelete